مندرجات کا رخ کریں

آڑو

ویکی لغت سے

آڑُو {آ + ڑُو} (ہندی)

یہ اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو زبان میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1751ء میں "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع: آڑُو {آ + ڑُو}

جمع غیر ندائی: آڑوُؤں {آ + ڑُو + اوں (و مجہول)}


معانی

[ترمیم]

1. ایک درخت اور اس کا پھل جو امرود کی طرح کا یا چکئی نما ہوتا ہے اور جس کی کھال پر ہلکے ہلکے روئیں ہوتے ہیں۔

"عسل مہیا کرنے والے پودے ..... آڑو ..... لوکاٹ وغیرہ۔" [1]

مترادفات

[ترمیم]

شفتالو

رومن

[ترمیم]

Aaru

تراجم

[ترمیم]

انگریزی : Peach

حوالہ جات

[ترمیم]
  1     ^ ( 1966ء، چارے، 522 )