مندرجات کا رخ کریں

آکھر

ویکی لغت سے

آکھَر {آ + کھَر} (سنسکرت)

سنسکرت سے ماخوذ ہے اور یہ لفظ اردو زبان میں اپنی اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1780ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان (مؤنث - واحد)

جمع: آکھَریں {آ + کھَریں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: آکھَروں {آ + کھَروں (واؤ مجہول)}

معانی

[ترمیم]

جنگلی جانور یا درندے کے رہنے کی جگہ، وہ جگہ جہاں وحشی چوپائے دن رات کسی وقت آ کر ضرور کھڑے ہوں۔

؎ آکھر سے جو واپس ہوئی یہ غم کی ستائی

ہرنوں میں مجھے مجلس ماتم نظر آئی [1]

متغیّرات

[ترمیم]

آگھَر {آ + گھَر}

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

the den of a lion or tiger

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( 1912ء، شمیم، (قلمی نسخہ)، 29 )