مندرجات کا رخ کریں

آگا

ویکی لغت سے

آگا {آ + گا} (سنسکرت)

آگر آگا سنسکرت میں اصل لفظآگر ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں آگا مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1654ء میں "معراج نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: آگے {آ + گے}

جمع: آگے {آ + گے}

جمع غیر ندائی: آگوں {آ + گوں (واؤ مجہول)}

معانی

[ترمیم]

لشکر کا وہ حصہ جو سامنے ہو، فوج کا مہرا، مقدمۃ الجیش۔

"ہاتھیوں کی ہتھیائی سے آگا ہماری فوج کا پیچھے ہٹا۔" [1]

2. جسم کا اگلا یا سامنے کا رخ، ماتھا چہرہ اور سینہ وغیرہ۔

"یہ کیا بدلحاظی ہے دیکھو آگے سے دلائی سنبھالو" [2]

3. اگاڑی، وہ رسی جو جانور کے گلے یا اگلے پاؤں میں ڈال کر میخوں سے باندھے ہیں۔

؎ ویا باندھ ایسی جاپر اس کا آگا

گزر جس جا نہ ہو ہرگز ہوا کا [3]

4. وہ جگہ جو سامنے کے رخ ہو۔

"کسی کی طرف تھوکنا ..... آگا دیکھ کر نہ چلنا ..... ننگے بدن رہنا، ان باتوں سے (اماں جان) روکتی رہتی تھیں۔" [4]

5. جسم کے اگلے رخ کے اعضا جن کا چھپانا ضروری ہے، خصوصاً شرمگاہ (بیشتر پیچھا کے ساتھ مستعمل ہے)۔

"ننگے گلے، ننگے پیٹ، پرانے دھرانے دوپٹے سے آگا پیچھا ڈھانک لیتی تھی۔" [5]

6. پوشاک کا وہ حصّہ جس سے جسم کا اگلا رخ ڈھکے۔

"درزی پہلے آگا پیچھا کلیاں چو بغلے آستینیں ہر ایک چیز کا اندازہ کر لیتا ہے تب قطع کرتا ہے۔" [6]

7. قدیم وضع کی ایک پگڑی کا چھجا، پیشانی سے آگے بڑھا ہوا حصہ۔

؎ رکھ آیا ہے اک ناند کا جیسے کہ کنارا

تم دیکھیو زاہد کی ذرا پگڑی کا آگا [7]

8. مستقبل، آنے والا وقت۔

"سرکار کا پیچھا بڑی بیگم سے اور بڑی بیگم کا آگا سرکار سے کٹ گیا اور علیحدگی مکمل ہوئی۔" [8]

9. ماضی، گزرا ہوا وقت، اگلا۔ (پلیٹس)

10. آغاز، جیسے : اس کام کا آگا بھاری ہے جہاں یہ قابو میں آیا سمجھو کہ بیڑا پار ہوا۔ (ماخوذ : پلیٹس)

11. حملہ۔ (پلیٹس)

مترادفات

[ترمیم]

سامْنا پیشانی مُسْتَقْبِل سِینَہ اَگاڑی

روزمرہ جات

[ترمیم]

آگا روکنا

رشید بھی اس کا آگا روکنے کو دوڑے اور سراج کے پاس پہنچ گئے۔" [9]

آگا سنبھالنا

سامنے بڑھ کر سدراہ ہونا، دشمن کی فوج یا شکار وغیرہ کا سامنا روکنا۔ (نوراللغات، 30:1)

آئندہ کا بندوبست کرنا۔

خیر اب تک تو فضول خرچی ہوئی مگر اب اپنا آگا سنبھالو۔" [10]

آگا گھیرنا

؎ جب ان میرا گھیرا آگا

واکو دیکھ میں سکچن لاگا [11]

آگا لینا

میں اپنے پورے بل سے تمھارا آگا لونگی۔" [12]

آگا مارنا

سامنے سے حملہ کرنا، دشمن کی فوج یا قافلے کے اگلے حصے پر دھاوا بولنا۔

فوج نے بڑھ کر غنیم کا آگا مارا۔" [13]

آگا باندھنا

سامنے آکر کسی کو روکنا، سدراہ ہونا، مہرا دبانا۔

؎ کس دھن یہ کوہکن نے تیشہ باندھا

سر پھوڑ کے خود موت کا آگا باندھا [14]

آگا بھاری ہونا

عورت کا حاملہ ہونا، پیر بھاری ہونا۔

بیاہ ہوتے ہی آگا بھاری ہو گیا۔" [15]

راستہ پرخطر ہونا؛ گڑھے، ٹیلے یا پتھر وغیرہ کی وجہ سے راستہ دشوار گزار ہونا۔ (فرہنگ آصفیہ، 202:1؛ نوراللغات، 130:1)

آگا پیچھا کرنا

ہچکچانا، تامّل کرنا، پس و پیش کرنا۔

ایسے کاموں میں آگا پیچھا کرنا اچھا نہیں ہوتا۔" [16]

رومن

[ترمیم]

Aaga

تراجم

[ترمیم]

انگریزی : Front; fore-part; forehead; face; the front of a house; the fore part of the body or dress; the future

حوالہ جات

[ترمیم]
   1    ^ ( 1906ء، مخزن، اکتوبر، 45 )
   2    ^ ( 1891ء، امیراللغات، 159:1 )
   3    ^ ( 1795ء، فرسنامہ رنگین، 14 )
   4    ^ ( 1874ء، مجالس النساء، 30:2 )
   5    ^ ( 1933ء، فراق، مضامین، 54 )
   6    ^ ( 1908ء، الحقوق و الفرائض (تاریخ نثر اردو، 196:1) )
   7    ^ ( 1824ء، کلیات مصحفی، مجلس ترقی ادب، 87 )
   8    ^ ( 1965ء، چار ناولٹ، 18 )
   9    ^ ( 1932ء، قطب یارجنگ، شکار، 139:1 )
   10    ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 202:1 )
   11    ^ ( 1851ء، مثنوی مورک سمجھاوے، 13 )
   12    ^ ( 1962ء، آفت کا ٹکڑا، 204 )
   13    ^ ( 1891ء، امیراللغات، 160:1 )
   14    ^ ( 1951ء، یاس، گنجینہ، 168 )
   15    ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 202:1 )
   16    ^ ( 1922ء، گوشہ عافیت، 351:1 )