مندرجات کا رخ کریں

آگاہ

ویکی لغت سے

آگاہ {آ + گاہ} (فارسی)

آگاہیدن آگاہ

فارسی زبان میں مصدر آگاہیدن سے اسم صفت ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ہے۔

صفت ذاتی

معانی

[ترمیم]

1. کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلّع، عارف۔

؎ قدرت کے قوانین سے جو ہیں اگاہ

کہتے ہیں کہ تبدیلی کو ان میں نہیں راہ [1]

2. کسی علم فن یا مسئلہ خاص کا جاننے والا، عالم، کارواں۔

"اس نے کہا کہ میری بیٹی جادو کے فن سے آگاہ ہے۔" [2]

3. خبرگیری۔

؎ جوا و چور آوے گا درگاہ کوں

منجے بھیجیا ہے لات آگاہ کوں [3]

متغیّرات

[ترمیم]

آگَہ {آ + گَہ}

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

Informed or apprized (of), acquainted (with); knowing, informed, intelligent, versed, conversant

مترادفات

[ترمیم]

مُتَنَبُّہ باخَبَر عارِف ہوشْیار خَبَرْدار رُو عالِم

مرکبات

[ترمیم]

آگاہ دِل

رومن

[ترمیم]

Aagah

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( 1955ء، رباعیات امجد، 6:3 )
    2   ^ ( 1901ء، الف لیلہ سرشار، 35:1 )
    3   ^ ( 1649ء، خاورنامہ، 203 )