آگاہی

ویکی لغت سے

آگاہی {آ + گا + ہی} (فارسی)

آگاہیدن آگاہ آگاہی فارسی مصدر آگاہیدن سے مشتق اسم صفت آگاہ کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آگاہی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: آگاہِیاں {آ + گا + ہِیاں}

جمع استثنائی: آگاہِیوں {آ + گا + ہِیوں (واؤ مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلع، عارف۔

"عربی فارسی سے اتنی آگاہی نہیں رکھتے۔" [1]

2. آگاہ کرنا، قبل از وقت مطلع یا مُتنّبہ کرنا (انگریزی) Warning۔ (انگریزی اردو فوجی فرہنگ، 221)

مترادفات[ترمیم]

تَنْبِیہ خَبَر سُدھ عِلْم خَبردَاری ہوشْیاری مَعْرِفَت دانِسْت عِلْمِیَت جان{1} اِطِّلاع شُعُور عِرْفان

رومن[ترمیم]

Aaghi

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Awareness; knowledge; Information; intelligence; cognition; insight; vigilance

حوالہ جات[ترمیم]

  1     ^ ( 1927ء، شاد، فکر بلیغ، 55 )