آگے آگے

ویکی لغت سے

آگے آگے {آ + گے + آ + گے} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ظرف آگے کی تکرار سے مرکب آگے آگے بنا اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1818ء میں "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

معانی[ترمیم]

پیش، اگاڑی، پیچھے کا نقیض، آگے کی تکرار یا تاکید، خصوصاً حسب ذیل معانی میں۔

یہ کہہ کر آصف ان کے آگے آگے چلا۔" [1]

2. آئندہ،آگے چل کر، مستقبل میں۔

؎ ابھی تو خیر ہے پر آگے آگے

دکھائے گا دل دیوانہ کیا گیا [2]

3. قبل، پیشتر، پہلے ہی۔

؎ دل و دیں ہوش و صبر سب ہی گئے

آگے آگے تمہارے آنے کے [3]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

in-advance, before, ahead; later on, by and by, hereafter

مترادفات[ترمیم]

آئِنْدَہ

رومن[ترمیم]

Aage aage

حوالہ جات[ترمیم]

    1   ^ ( الف لیلہ و لیلہ، 1925، 7:6 )
    2   ^ ( دیوان انجم، 1905، 43 )
       ^ ( کلیات میر، 1810، 339 )