آہستگی
Appearance
آہِسْتَگی {آ + ہِس + تَگی} (فارسی)
آہستہ آہِسْتَگی
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت آہستہ سے قاعدے کے مطابق ہ گرا کر گی بطور لاحقۂ کیفیت سے آہستگی بنا۔ اردو میں اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1649ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
معانی
[ترمیم]1. دھیمہ انداز۔ دھیما پن
"مومن وہ ہے کہ اس میں آہستگی ہووے۔" [1]
مترادفات
[ترمیم]سُسْتی تَحَمُّل سَہُولَت
رومن
[ترمیم]Aahistagi
تراجم
[ترمیم]انگریزی: Slowness; tardiness; delay; softness; tenderness; gentleness; mildness
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1924ء، تذکرۃ الاولیا ( ترجمہ)، 44 )