آیا3

ویکی لغت سے

آیا{2} {آ + یا} (پرتگالی)

پرتگالی زبان میں (Aia ) ہے جبکہ انگریزی میں (Ayah) ہے اور اصلاً یہ لفظ پرتگالی زبان کا ہے۔ پرتگال کا چونکہ ہندوستان پر اثر رہا اس لیے اغلب امکان ہے کہ عوامی سطح پر یہ لفظ بلاواسطہ پرتگالی زبان سے ماخوذ ہے تحریری طور پر 1869ء میں "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد ) جمع: آیائیں {آ + یا + ایں (یائے مجہول)} جمع غیر ندائی: آیاؤں {آ + یا + اوں (واؤ مجہول)} فہرست عنوانات

متغیّرات[ترمیم]

آیَہ {آ + یَہ}


معانی[ترمیم]

1. انّا، خادمہ، کھلائی۔ "مائیں بچوں کو آیاؤں کے حوالے کر کے خود کلب جا پہنچیں۔" [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

female attendant on children or on a lady, nurse, ladys maid

مترادفات[ترمیم]

دایَہ مُغْلانی کھِلائی


حوالہ جات

       ^ ( 1954ء، اکبرنامہ، عبدالماجد، 20 ) 


مزید دیکھیے[ترمیم]

آیا

آیا2

آیا4