حرفت
Appearance
حِرْفَت {حِر + فَت} (عربی)
ح ر ف، حِرْفَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1718ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع: حِرْفَتیں {حِر + فَتیں (ی مجہول)}
جمع غیر ندائی: حِرْفَتوں {حِر + فَتوں (ی مجہول)}
معانی
[ترمیم]1. پیشہ، ہنر، دست کاری۔
"گاہک اپنے صحیح مذاق سے پیشہ ور کی حرفت میں اصلاح کیا کرتا ہے۔"، [1]
2. چالاکی، عیاری، مکاری، فنکاری۔
؎ تری حرفت نے بنایا افسوس
بھولپن سے مجھے تخچیرِ فریب و سالوس، [2]
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]craft, handicraft, trade, art, profession, any habitual work or occupation (to gain a living); skill, ingenuity, cleverness; cunning, artful, cunning, intriguing
مترادفات
[ترمیم]کَسْب، ہُنَر، عِلْم، صَنْعَت