حماما
Appearance
حَماما {حَما + ما} (سریانی)
اسم نکرہ
معانی
[ترمیم]1. ایک روئیدگی ہے اور اس کی کئی قسمیں ہیں پہلی قسم کا پیڑ زمین پر گچھے کی طرح ہوتا ہے اور شاخیں سخت اور جال کی طرح معلوم ہوتی ہیں پھول خوشبودار چھوٹا اور سرخ ہوتا ہے اور پتے کا رنگ سنہری۔ دوسری قسم نبطی کی ڈالیاں جالی دار بلکہ دراز ہوتی ہیں اور طول اس پیڑ کا ایک بالشت کا اور اس سے زیادہ بھی ہوتا ہے۔ رنگ سفید سرخی مائل اور خوشبو تیز ہوتی ہے پھول سرخ ہوتا ہے۔ تیسری قسم آبی اور مانی کے نام سے مشہور ہے کیونکہ یہ پانی میں اور تر زمینوں میں پیدا ہوتی ہے پیڑ موٹا اور ڈالیاں نرم ہوتی ہیں اور خوشبو ہلکی ہوتی ہے رنگ برا ہوتا ہے۔
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]the heating plant, amomum; Jamaica peppar; stone parsley