زادالفردوس
ماہنامہ زادالفردوس بچوں کا بہترین تعلیمی و تربیتی رسالہ ماہنامہ زادالفردوس گوجرانوالہ بچوں کا تعلیمی و تربیتی و اسلامی رسالہ ہے۔ زادالفردوس کا پہلا شمارہ جنوری 2007کو شایع ہوا۔رسالے کے مدیر پاکستان کے معروف ادیب رانا فاروق طاہر کو مقرر کیا گیا۔ رانا فاروق طاہر نے تھڑے سے عرصے میں ہی زادالفردوس کو پاکستان بھر میں پھیلا دیا۔ رانا فاروق طاہر کی دن رات کی محنت کی بدولت زادالفردوس کا شمار پاکستان کے صف اول کے رسائل میں ہونے لگا۔ زادالفردوس نے بچوں کے رسائل کی تاریخ میں سب سے پہلے حمد و نعت نمبر نکال کر دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے۔ کھچھ ہی عرصے بعد زادالفردوس نے دوسرا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا اور ادیب نمبر شائع کیا۔ رسائل کی تاریخ میں یہ بھی انوکھا کام تھا۔ زادالفردوس عالمی سطح پہ تب متعارف ہوا، جب معروف ادیب محمد طاہر عمر کو اس کا نائب مدیر مقرر کیا گیا۔ محمد طاہر عمر نے زادالفردوس کو انٹرنیٹ پہ باقاعدہ شائع کروانا شروع کردیا۔ طاہر عمر نے رسالے کو مزید بہتر بنانے کےلئے اور بھی کئی اقدامات کئے۔ زادالفردوس کے نائب مدیر محمد طاہر عمر پاکستان کی اعلی یونیورسٹی یونیورسٹی آف سرگودھا سے سافٹ وئیر انجنئیرنگ کررہے ہیں۔ طاہر عمر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے بچوں کے ادب کے حوالے سے ورکشاپس میں بھی شرکت کی۔ زادالفردوس آج بچوں اور طلبہ کا سب سے مقبول رسالہ ہے اور اپنے ہم عمر رسائل میں سب سے زیادہ باقاعدہ ہے۔ بلاشبہ زادالفردوس دنیا بھر میں بچوں کی تربیت کاکام بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ زادالفردوس کی ویب سائٹ