مندرجات کا رخ کریں

وضع

ویکی لغت سے

وَضْع {وَضْع} (عربی)

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: وَضْعیں {وَض + عیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: وَضْعوں {وَض + عوں (و مجہول)}

معانی

[ترمیم]

1. رکھنا، ترتیب کرنا یا دینا، بنانا، ساخت، بناوٹ۔

2. طرز، روش، دستور، طور، طریق، رنگ ڈھنگ، چال چلن، صورت، شکل، ہیت، حالت، دھج، فیشن۔

؎ نامراد نہ زیست کرتا تھا

میر کی وضع یاد ہے ہمکو، [1]

3. حالت، دشا۔

4. جننا، بچہ دینا، اسقاط۔

5. بنیاد، نیو، بنا۔

6. مجرا، وصول، تفریق، خارج۔

7. آن، انداز، ادا۔

؎ کرے گی دیکھئے کس کس کو سیدھا

یہ ٹیڑھی وضع تیری بانکی بانکی، [2]

8. پھینتی، موزوں اور چسپاں بات۔

مترادفات

[ترمیم]

بَناوَٹ، ساخْت، حِیلَہ، ٹائِپ، فارْم، ٹھاٹ، بھیس، فَیشَن، ڈھَنْگ، ڈول، ڈِیل، طَرِیقَہ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( میر )
  2. ( رند )