ویکی لغت:منتظمین
ویکیلغت کے وہ صارفین جنھیں مخصوص طرازی اختیارات عطا کیے جاتے ہیں، منتظمین کہلاتے ہیں۔ یہ منتظمین عام صارفین کی طرح رضاکار ہی ہوتے ہیں، ویکی میڈِیاموسسہ کے تنخواہ دار ملازم نہیں ہوتے۔ اسی طرح دیگر صارفین کے مقابلہ میں منتظمین کے ساتھ کوئی امتیازی رویہ نہیں اختیار کیا جاتا، ان کی رائے دیگر صارف کی طرح ہی سمجھی جاتی ہے۔ فی الحقیقت منتظمین عام صارفین کی طرح ہی ہوتے ہیں، جنھیں ویکی برادری مخصوص امور کو سرانجام دینے کے لیے جمہوری طریقہ سے منتخب کرتی ہے۔
اختیارات
[ترمیم]منتظمین کے پاس درج ذیل انتظامی و طرازی اختیارات ہوتے ہیں:
- کسی عام صارف کو توثیق شدہ صارف کا درجہ دینا اور اسی گروہ سے خارج کرنا۔
- پابندی بر کھاتۂ صارف و دستور شبکی پتہ۔
- خاص حالات میں تخریب کاری کی روک تھام کے خاطر کسی مخصوص مضمون کو محفوظ/نیم محفوظ کرنا۔
- محفوظ صفحات میں ترمیم کرنا۔
- پانچ ہزار یا اس سے کم ترامیم کے حامل صفحات کو حذف کرنا۔
- حذف شدہ صفحات کا مشاہدہ کرنا اور ان کو بحال کرنا۔
- کسی بھی مطلوبہ نام کے جانب صفحہ کو منتقل کرنا۔
- صفحات کے مراجعات اور اعادوں کو حذف کرنا۔
تَحَفُّظ
[ترمیم]ویکیپیڈیا کے ابتدائی ایام میں تمام صارفین بطور منتظم کام کرسکتے تھے اور ان کا کلمہ شناخت ایک ہی ہوا کرتا تھا۔ تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بھی تبدیلی واقع ہوئی اور تمام صارفین سے یہ اختیارات واپس لے کر محض مخصوص صارفین کو عطا کیے گئے۔
اس وقت یہ انتہائی اہم ہے کہ منتظمین کے کلمۂشناخت (password) انتہائی مضبوط ہوں تاکہ کوئی اسے اچک نہ سکے۔ منتظمی کھاتے سے محض ایک ترمیم بھی پورے موقع حبالہ کا حلیہ خراب کرسکتی ہے۔ جن انتظامی کھاتوں کا کلمۂشناخت اچک لیا گیا ہو ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے جاتے ہیں۔
منتظمین اپنا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی بھی حال میں اور کسی بھی سبب سے کسی کو نہ بتائیں۔ اگر کسی منتظم کو یہ محسوس ہو کہ اس کا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی صارف یا فرد (جسے وہ جانتا ہے اور اس پر اعتماد بھی کرتا ہے) کو معلوم ہوگیا ہے تو فوراً اسے تبدیل کردے، یا عارضی طور پر مامور اداری سے انتظامی اختیار واپس لینے کی درخواست کرے۔
معیارات منتظمی
[ترمیم]ایک عام صارف کو منتظمی کے اختیارات کے حصول کے لیے کچھ خاص معیارات فی الحال متعین نہیں کیے گئے ہیں،تاہم اس صارف کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکی کو استعمال اور ترمیم کرنا جانتا ہو نیز وہ ویکی لغت کے اصول و ضوابط سے باخبر ہو ۔
نامزدگی و امیدواری
[ترمیم]منتظمی کے اختیارات کسی صارف کو دینے یا لینے کے لیے ویکی لغت برادری کی رائے شماری درکار ہوتی ہے۔ لہذا منتظمی کے لیے نامزدگی یا امیدواری کے لیے صفحہ نامزدگی پر جائیں اور وہاں موجود ہدایات پر عمل کریں۔
معزولی
[ترمیم]جو منتظمین ایک سال سے غیر متحرک ہوں انہیں منتظمی سے معزول کیا جاسکتا ہے۔ غیر متحرک منتظمین سے ان کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اور برقی خط (اگر مہیا ہو) کے ذریعہ رابطہ کیا جائے اور انہیں اطلاع دی جائے کہ آپ کے طویل عرصہ سے غیر متحرک ہونے کی وجہ سے آپ کو منتظمی سے معزولی کے لیے نامزد کیا جاسکتا ہے۔
منتظمین کی معزول کی درخواست اور رائے شماری شروع کرنے کی اجازت محض مامورین اداری کو حاصل ہوتی ہے۔ اور معزول کرنے کا اختیار ویکیمیڈیا کے مضیفین کے پاس ہوتا ہے۔ معزولی پر رائے شماری ہوجانے کے بعد میٹا پر مضیفین سے رابطہ کیا جاتا ہے اور رائے شماری کے نتیجہ سے آگاہ کرنے کے بعد اس پرعمل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
رضاکارانہ معزولی
[ترمیم]منتظمین خود اپنی معزولی کی درخواست یہاں دے سکتے ہیں۔ تاہم رضاکارانہ طور پر معزول شدہ منتظم کسی بھی وقت مامورین اداری کو دوبارہ منتظمی کی درخواست دے سکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے منتظمین کو دوبارہ اختیارات تفویض کرنے کے لیے رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوتی۔
فہرست منتظمین
[ترمیم]اردو ویکی لغت کے موجودہ و سابقہ تمام منتظمین کی فہرست :