ٹھنڈی طبیعت سے

ویکی لغت سے

ٹھَنْڈی طَبِیعَت سے {ٹھَن + ڈی + طَبی + عَت + سے}

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت ٹھنڈی کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم طبیعت کے ساتھ سے بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1899ء میں "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

معانی[ترمیم]

1. ایسی طبیعت سے جس میں غصہ جلن یا جھنجھلاہٹ نہ ہو، سکون خاطر سے، سوچ سمجھ کر۔

"ہم نے نہایت ٹھنڈی طبیعت سے یہ مضمون لکھا ہے۔"، [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1899ء، حیات جاوید، 165:2 )