مندرجات کا رخ کریں

خلا

ویکی لغت سے
(SPACE سے رجوع مکرر)

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جمع غیر ندائی: خَلاؤں [خَلا + اوں (و مجہول)]

1. خالی جگہ۔

"اس نے سیٹھ کو اپنے دل کا ایک کونہ دیا تھا، مگر جب سے وہ خالی ہوا تھا اجڑا محل ڈھنڈار پڑا تھا جیسے دل کی جگہ صرف خلا رہ گیا ہو۔" ( 1962ء، معصومہ، 199 )

2. زمین سے اوپر کا وہ خطہ جہاں زمین کی کشش ثقل کا اثر نہیں ہوتا، وہ علاقہ جہاں فضائے ارضی ختم ہو جاتی ہے۔

"کرہ ہوائی کی بلندی .... 2 میل ہے .... جس کے بعد خلا شروع ہو جاتی ہے۔" ( 1966ء، حرارت، 857 )

3. تخلیہ، خالی کرانا۔

"لیکن خلاؤں میں عجب شکلیں بناتا ہے دھواں۔" ( 1979ء، جزیرہ، 38 )

4. کمی۔

"اس نے اردو طباعت و اشاعت کے ایک بڑے خلا کو پر کیا ہے۔" ( 1984ء، تنقید و تفہیم، 16 )

5. معدے کے اندر غذا کا نہ ہونا، خالی پیٹ۔

"کھانے کے بعد جب تک امتلا رہے عمل حرام سمجھنا چاہیے، جب ہضم کا عمل ڈھلاؤ پر آئے یا چڑھاؤ اتار ہو جائے اس وقت مضائقہ نہیں، خلا میں بہت مناسب ہے۔" ( 1903ء، مکاشفات آزاد، 10 )

6. [ سائنس۔ ] وہ جگہ جہاں سے ہواکش کے ذریعے سب یا بیشتر ہوا نکال لی گئی ہو۔

(انگریزی : Vacuum)

"برقی روشنی کے بلب میں خلا ہوتا ہے۔" ( 1967ء، برقیات، 12 )

7. خانہ، انگریزی : Cell

"اسی خلا (Cell) میں گم شدہ کی استعمالی شئے رکھی جاتی ہے۔" ( 1933ء، یدقدرت، 31 )

8. خالی ہونا، کوئی کام نہ ہوتا، بیکار ہونا۔

"اس کے پاس زندگی سے اکتانے اور بیزار ہونے کے سوا کوئی دوسرا مشغلہ باقی نہیں رہا کیونکہ فطرت خلا سے ہمیشہ نفرت کرتی ہے۔" ( 1943ء، آدمی اور مشین، 255 )

9. خلوت، پاخانہ (علمی اردو لغت؛ فیروز اللغات)


انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

(A vacant place of space, vacancy, vacuity, vacuum, space (astronomical

مترادفات

[ترمیم]

خُلُّو جَوّ خَلوَت تَخْلِیَہ جَوف آکاش

مرکبات

[ترمیم]

خَلا باز، خَلا پَیما، خَلا دار نالی، خَلا ساز پَمْپ، خَلا نَوَرْد، خَلاکاری، خَلا مَلا، خَلا نِظام، خَلانَوَرْدی، خَلا بَنْدَن، خَلادارْنَلی، خَلاساز پَمْپ، خَلاکار