عربی
لا یخجلون
ع ر ب، عَرَب، عَرَبی
عربی زبان سے مشتق اسم عرب کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے عربی بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے 1603ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت نسبتی (واحد)
جمع غیر ندائی: عَرَبِیوں {عَرَبِیوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]1. عرب سے منسوب، عرب کا۔
"عرب قوم سے وہ لوگ مراد ہیں جو شہروں میں رہتے ہوں، اس سے اسم نسبت عربی بنے گا۔"، [1]
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]Arabian; Arabic
جمع غیر ندائی: عَرْبِیوں {عَر + بِیوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]1. عرب کا باشندہ، عرب، عرب قوم کا فرد۔
"یہ بات میں نے اپنی آنکھ سے نہیں دیکھی، پر عربیوں کی زبانی سنی۔"، [3]
2. عربی نسل کا گھوڑا۔
"خوشنما خاصے کے گھوڑے عربی، ترکی، کمیت لاکھوری .... مرصعی کھڑے جھوم رہے ہیں۔"، [4]
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]An Arab; an Arabian horse; the Arabic language
معانی
[ترمیم]1. عرب کی زبان۔
"عربی کی ایک مثل کا مطلب ہے، عوام تو اپنے، امیروں کی نقل کرتے ہیں۔"، [6]
مترادفات
[ترمیم]تازی،
مرکبات
[ترمیم]عَرَبیُ الْاَصْل، عَرَبی دانی، عَرَبیُ النَّسْل، عَرَبی دان