مندرجات کا رخ کریں

بلوچی

ویکی لغت سے

بَلوچی {بَلو (واؤ مجہول) + چی} (فارسی)

فارسی، بَلوچ، بَلوچی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم بلوچ کے ساتھ ی بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے بلوچی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1913ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔ اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معانی

[ترمیم]

1. بلوچستان کا باشندہ، اسی علاقے کی ایک قوم۔

"ان کے علاوہ بلوچیوں کی قوم ہے جو پہاڑی ملک کے رہنے والے ہیں۔"، [1]

2. بلوچ قوم کی زبان۔

"بلوچی اور کردی درحیقیقت شمالی ایرانی بولیاں ہیں۔"، [2]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

inhabitant of baluchistan

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1913ء، تمدن ہند، 93 )
  2. ( 1924ء، آرایائی زبانیں، 76 )