مندرجات کا رخ کریں

حاضر

ویکی لغت سے

حاضِر {حا + ضِر} (عربی)

ح ض ر، حاضِر

اصلاً یہ عربی زبان کا لفظ ہے اور ثلاثی مجرد کے باب سے ہے۔ عربی میں اسم فاعل کے طور پر مستعمل ہے اور اردو میں بھی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1503ء کو "نوسرہار، اردو ادب" میں مستعمل پایا گیا۔

صفت ذاتی (مذکر)

جمع: حاضِرِین {حا + ضِرِین}

معانی

[ترمیم]

1. موجود، جو سامنے ہو (غائب کی ضد) آمادہ، تیار۔

؎ حاضر ہیں کلیسا میں کباب و مئے گل گوں

مسجد میں دھرا کیا ہے بجز موعظہ و پند، [1]

2. { قواعد }وہ ضمیر شخصی جو موجود کے لیے استعمال کی جائے، ضمیر غائب۔

"مضارع واحد غائب واحد حاضر، جیسے، آئے، جائے، کھائے، گائے وغیرہ۔"، [2]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

present, ready, at hand, willing, content, the second person

مترادفات

[ترمیم]

مَوجُود، سامْنے، فَراہَم،

متضادات

غائِب،

مرکبات

[ترمیم]

حاضِر اِمام، حاضِر ضامِن، حاضِروغائِب، حاضِر باش، حاضِر جَواب، حاضِر جَوابی، حاضِر دِماغ، حاضِر دَماغی، حاضِر طَبْع، حاضِر و غائِب، حاضِر و ناظِر، حاضِرُالْوَقْت، حاضِرِینِ جَلْسَہ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1935ء، بال جبریل، 33 )
  2. ( 1977ء، اردو املا اور رسم الخط، 37 )

مزید دیکھیں

[ترمیم]