حدت ذہن
Appearance
حِدَّتِ ذِہْن {حِد + دَتے + ذِہْن} (عربی)
عربی زبان سے ماخوذ اسم حدت کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم ذہن لگانے سے مرکب اضافی حدتِ ذہن بنا۔ اس ترکیب میں حدت مضاف ہے اور ذہن مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1837ء میں "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
معانی
[ترمیم]1. قوت فکر، ذہانت، عقل مندی، ذکاوت۔
"خدا تم کو اس سے زیادہ قوت حافظہ اور حدتِ ذہن ---- عنایت کرے۔"، [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ( 1837ء، ستۂ شمسیہ، 95:1 )