مندرجات کا رخ کریں

عقل

ویکی لغت سے

عَقْل {عَقْل} (عربی)

ع ق ل، عَقْل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1503ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: عَقْلیں {عَق + لیں (ی مجہول)}

جمع استثنائی: عُقُول {عُقُول}

جمع غیر ندائی: عَقْلوں {عَق + لوں (و مجہول)}

معانی

[ترمیم]

1. وہ قوت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے، خرد، سمجھ، فہم، دانش۔

"ہر ایک فرد عقل، طاقت و جاہت بلکہ شعور تک میں بھی برابر نہیں ہوتا۔"، [1]

2. { فلسفہ } دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سے ایک فرشتہ۔

"حکماء واجب اور تمام ممکنات کے درمیان عقل کو واسطہ قرار دیتے ہیں۔"، [2]

3. { تصوف } عالم تمیز۔ (مصباح التعرف)

4. { عروض } زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف، یہ اجتماع عصب وقبض ہے۔ جس رکن میں پہلے و تد مجموع ہو پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف تو پہلے اس رکن کے حرف پنجم کو ساکن کرنا پھر اسی کو گرا دینا۔ عقل والے رکن کو معقول کہتے ہیں۔

؎ رکن وافر میں عقل اگر آئے

صاف لام ثقیل گر جائے، [3]

5. اونٹ کے پاؤں میں رسی باندھنا۔ (فرہنگ آصفیہ)

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

Intelligence, wisdom, sense, understanding, intellect, mind, reason, knowledge; opinion

مترادفات

[ترمیم]

شُعُور، تَمِیز، سُوجھ، ظَرْف، حِکْمَت، خِرَد، تَفَقُّہ، بُدھ، اِمْتِیاز، پَہْچان، پَہُنْچ، ہوش، اِنْسانِیَت، دِماغ، اَفْہام، دِرایَت، سُدھ، بُدھ، سرت، دانِش، فَہْم، فَرْہَنْگ، رائے، تَدَبُّر،

مرکبات

[ترمیم]

عَقْلِ اِسْتِقْرائی، عَقْل آرائی، عَقْل بِالْفِعْل، عَقْل بِالْمَلَکَہ، عَقْلِ بَسِیط، عَقْل پَرْوَری، عَقْل پَسَنْدی، عَقْل سے خالی، عَقْلِ صالِح، عَقْلِ عام، عَقْلِ فَعَال، عَقْلِ مُنْفَعِل، عَقْل و دانِش، عَقْلِ اِنْسانی، عَقْلِ حَیوانی، عَقْل داڑھ، عَقْلِ سَلِیم، عَقْل کا اَنْدھا، عَقْل کا دُشْمَن، عَقْلِ کُل، عَقْل مَنْد، عَقْل مَنْدی، عَقْل و خِرَد

روزمرہ جات

[ترمیم]
عقل پر پتھر پڑنا 

عقل کا ستیاناس ہو جانا، عقل جاتی رہنا، کچھ سمجھ میں نہ آنا۔

"بیوی نے بگڑ کر کہا، کیا تمہاری عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں۔"، [4]

عقل ٹھکانے لگانا 

دماغ درست کر دینا۔

"مجھے بذریعہ تار بلایا گیا، میاں کی عقل ٹھکانے لگا دوں گی۔"، [5]

عقل چرنے جانا 

عقل کا غائب ہونا (کسی بے عقلی کے فعل پر مزاجاً کہتے ہیں)ہوش و حواس ٹھکانے نہ رہنا۔

"انہوں نے چلتے وقت بنگلہ کے متعلق جو کچھ فرمایا وہ بالکل بے محل، غیر ضروری اور نامناسب تھا، اس وقت ان کی عقل چرنے چلی گئی تھی۔"، [6]

عقل دوڑانا 

غور کرنا، سوچ بچار کرنا، سمجھ سے کام لینا۔

"لوگوں نے بہت کچھ عقلیں دوڑائیں مگر کسی کو ٹھیک پتہ نہیں ملا کہ خواب ہے کیا چیز۔"، [7]

عقل گدی میں ہونا 

بے وقوف اور احمق ہونا۔

خاص کر ہندوستانی عورتوں کی عقلیں وہ گدی کے پیچھے ہوا کرتی ہیں کہ خدا کی پناہ۔"، [8]

عقل گھاس کھا جانا 

عقل کا گھاس کھا جانا، عقل جاتی رہنا، ہوش ٹھکانے نہ رہنا، بدحواس ہو جانا۔

"ان کی تو جیسے عقل گھاس کھا گئی ہے۔"، [9]

ضرب الامثال

[ترمیم]
عقل کے ناخن لو 

ہوش میں آءو، سمجھ کی بات کرو، بیوقوف نہ بنو۔

"میر نے کہا شیخ جی عقل کے ناخن لو، بھلا روپیہ آٹھ آنہ میں تقریریں لکھی جاتی ہیں، تم بھی کیا باتیں کرتے ہو۔"، [10]

فقرات

[ترمیم]
عقل مند کو اشارہ کافی ہے 

دانا اشارے سے سمجھ جاتا ہے۔ (جامع الامثال)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1984ء، مقاصد و مسائل پاکستان، 124 )
  2. ( 1940ء، اسفار اربعہ، 756:1 )
  3. ( 1871ء، قواعد العروض، 60 )
  4. ( 1954ء، پیرِ نابالغ، 108 )
  5. ( 1958ء، شمع خرابات، 35 )
  6. ( 1989ء، قومی زبان، اگست، 46 )
  7. ( 1899ء، رویائے صادقہ، 3 )
  8. ( 1920ء، ارمان،71 )
  9. ( 1936ء، پریم چند، واردات، 37 )
  10. ( 1954ء، پیرِ نابالغ،42 )

مزید دیکھیں

[ترمیم]


فارسی

[ترمیم]

اسم

[ترمیم]

عقل (جمع: عقول, عقل ها)

  1. عقل