حسن اخلاق
Appearance
حُسْنِ اَخْلاق {حُس + نے + اَخ + لاق} (عربی)
عربی زبان سے ماخوذ اسم حسن کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ہی ماخوذ اسم خلق کی جمع اخلاق لگانے سے مرکب اضافی حسن اخلاق بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے 1865ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مذکر - واحد)
معانی
[ترمیم]1. ملنساری، تواضع، خوش خلقی۔
"حسن اخلاق اور حسن انتظام کا یہ طرز عمل صرف محمد بن قاسم تک محدود نہ تھا"۔، [1]
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]approvable manners, affability, courtesy, politeness
مترادفات
[ترمیم]خُوش خُلْقی، مِلَنْساری