حکم عدولی

ویکی لغت سے

حُکْم عُدُولی {حُکْم + عُدُو + لی} (عربی)

عربی زبان سے ماخوذ اسم حکم کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم عدول کے آخر پر ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب حکم عدولی بنا۔ 1872ء کو "مکمل مجموعہ لکچرز واسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

معانی[ترمیم]

1. فرمان سے سرتابی، حکم سے رو گردانی، نافرمانی۔

"نواب وزیر علی خان کے چند روزہ عہد حکومت کی افراتفری میں کسی نے اس حکم عدولی کا جائزہ نہ لیا۔"، [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

violation of an order

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1968ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، 406:3 )