ٹمپریچر

ویکی لغت سے

ٹِمْپِریچَر {ٹِم (کسرہ ٹ مجہول) + پِرے (پ کسرہ پ خفیف) + چَر} (انگریزی)

Temprature، ٹِمْپِریچَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے تحریری طور پر "کایا پلٹ" میں 1905ء میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مذکر - واحد)

معانی[ترمیم]

1. درجہ حرارت، درجۂ تپش جو تپش سے معلوم ہو۔

"جب اس کو بہت اونچے ٹمپریچر تک گرم کیا جاتا ہے تو اس سے کثیر تعداد میں الیکٹران خارج ہونے لگتے ہیں۔" [1]

{ طب } جسمانی حرارت، درجۂ حرارت۔

"تاوقتیکہ برخودار عثماں پر شاد کا ٹمپریچر اعتدال پر آجائے یہاں حاضر ہوں۔" [2]

2. { کنایۃ } غصہ، پارہ۔

"گوہر بیگم کا دھمکیوں جھلاہٹ اور اندھیری رات پر مزاج کا ٹمپریچر اور بھی تیز ہوا۔"، [3]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

temperature

مترادفات[ترمیم]

حَرارَت، تَپِش

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1970ء، جدید طبعیات، 89 )
  2. ( 1913ء، سیر پنجاب، 84 )
  3. ( 1905ء، کایا پلٹ، 143 )