ٹنکچر

ویکی لغت سے

ٹِنْکْچَر {ٹِنْک + چَر} (انگریزی)

Tincture، ٹِنْکْچَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے تحریری طور پر 1877ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: ٹِنْکْچَرْز {ٹِنْک + چَرْز}

جمع غیر ندائی: ٹِنْکْچَروں {ٹِنْک + چَروں (واؤ مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. وہ لوشن یا محلول جو الکوحل میں کسی پودے کی جڑیں اور پتیاں وغیرہ تر کر کے بنایا جاتا ہے، نباتی محلول۔

"کالرا ٹنکچر الہ آباد میڈیکل ہال سے روپیہ بھیج کر منگوا رکھا۔"، [1]

2. ایک زہریلا محلول یا لوشن جو آیوڈین میں حل کر کے بنایا جاتا ہے۔

"میں نے بہانہ کر دیا کہ بھڑ نے کاٹ لیا ہے، ان بیچارے نے ٹنکچر لگایا۔"، [2]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

tincture

مترادفات[ترمیم]

مَحْلُول، لوشَن،

مرکبات[ترمیم]

ٹِنْکْچَر اوپِیائی، ٹِنْکْچَر آف اوپِیم، ٹِنْکْچَر آیوڈِین، ٹِنْکْچَر آیَوڈِین

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1877ء، تویۃ النصوح، 12 )
  2. ( 1963ء، قاضی جی، 13:3 )

مزید دیکھیں[ترمیم]