ٹھمک ٹھمک
Appearance
ٹھُمَک ٹھُمَک {ٹھُمَک + ٹھُمَک} (سنسکرت)
سنسکرت سے ماخوذ اسم ٹھمک کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1941ء میں "عظیم بیگ چغتائی، لفٹنٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
معانی
[ترمیم]1. خرام، ہلکی سی ناچنے کی چال، ناز و انداز کی رفتار۔
"جامدانی کا انگرکھا، [[چوڑی دار پاجامہ]] اور اس پر سیاہ پمپ اور چلے آ رہے ہیں، سچ مچ ٹھمک ٹھمک۔"، [1]