کشتی نوح
Appearance
اردو
[ترمیم]اشتقاقیات
[ترمیم]فارسی زبان سے ماخوذ اسم کشتی کو ہمزۂ اضافت کے ذریعے عربی زبان سے ماخوذ اسم نوح کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1845ء میں ’’اَحوال الانبیاء‘‘ میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم
[ترمیم]- حضرت نوح نے بحکم الٰہی ایک کشتی تیار کی تھی جو طوفان نوح کے وقت اُن کے لیے بطور جائے پناہ کے کام آئی تھی۔ حضرت نوح کو حکم ہوا تھا کہ جب طوفان کی ابتداء ہو تو وہ اِس کشتی میں سوار ہوجائیں تاکہ محفوظ رہ پائیں۔ وہ اپنی اولاد اور مختلف النوع اقسام کے حیوانات کے اِس کشتی میں موجود رہے اور طوفان اور سیلاب کے تھم جانے کے بعد اِسی کشتی سے باہر آگئے۔
- کنایۃً جائے پناہ کے لیے مستعمل ہے کہ ایسی جائے پناہ جس پر تکیہ کیا جاسکے۔