مندرجات کا رخ کریں

انگریزی

ویکی لغت سے

اردو

[ترمیم]

اشتقاقیات

[ترمیم]

اَنگْریزی {اَنگ (ن غنہ) + رے + زی} (پراکرت)

انگلس اَنگْریزی

انگریزی زبان میں اصل لفظ انگلش سے پراکرت میں انگلس مستعمل ہے۔ پراکرت الاصل لفظ انگلس کا بگاڑ انگریز کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1703ء کو "جنگ نامہ بنگی خان (اردو نامہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت

[ترمیم]

انگریزی

  1. انگریز سے منسوب، انگریزوں کا، انگلستان کا۔
    ؎ کنارہ کیجیے گا صحبت رندان کالج سے
    غضب ہی ڈھائنیگے اے شیے یہ پرزے ہیں انگریزی، [1]

تراجم

[ترمیم]

english

اسم معرفہ

[ترمیم]

انگریزی مؤنث

  1. انگریزوں کی بولی، انگلستان کی زبان، انگلش۔
    "انگریزی زبان کو ہائی اسکولوں اور کالجوں دونوں میں ایک نہایت اہم اختیاری زبان کی حیثیت دینی چاہیے۔"، [2]
  2. انگریزوں کی عملداری، برطانوی راج۔
    ؎ نہ انگریزی میں وہ ہوا پر قبول
    نکالا گیا مجھ کو کرکے ملول، [3]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

english languauge

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1910ء، گلکدہ، عزیز، 108 )
  2. ( 1935ء، اصول تعلیم، 330 )
  3. ( 1859ء، حزن اختر، واجد علی شاہ، 62 )