مندرجات کا رخ کریں

ٹوپ

ویکی لغت سے

ٹوپ {ٹوپ (واؤ مجہول)} (ہندی)

ہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے ہندی قواعد کے مطابق اسم ٹوپی کی ی حذف کر کے مکبر بنایا گیا ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں مستعمل ہے 1717ء میں بحری کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: ٹوپوں {ٹو (واؤ مجہول) + پوں (واؤ مجہول)}

معانی

[ترمیم]

1. بڑی ٹوپی جس سے کان ڈھک جاتے ہیں، اس میں روئی بھری ہوتی ہے اور جھاڑوں میں پہنی جاتی ہے۔

"یہ روئی کا ایک ٹوپ ہے جو استعمال کی حالت میں کانوں کو ڈھک سکتا ہے۔"، [1]

2. انگریزی ٹوپی، ہیٹ۔

"انگریزوں سے ملنے جاتے تو صرف ٹوپ ہاتھ میں لے لیتے۔"، [2]

3. خود، وہ لوہے کی ٹوپی جو لڑائی کے وقت پہن لیتے ہیں۔ (نوراللغات)

؎ سر پہ لینا لہوے کے وار پہ وار

یے سپرباج ٹوپ بن توڑا، [3]

4. غلاف، پوشش؛ انگشتانہ؛ قطرہ۔

(جامع اللغات؛ نوراللغات)

5. { نباتیات } برقعہ، ٹوپا، پوشش گل۔

"غمامہ یا ٹوپ (Calyptra) جو صّرہ کو ڈھانکے ہوئے رہتا ہے۔"، [4]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

a covering for the head; a cornered cap (lined with cotton) which covers the ears and the back of the head; a kind of hood; a hat, helmet; cover, head or cap (of a thing); a thimble; a drop; bait; a long stitch (such as used in basting or tacking)

مترادفات

[ترمیم]

خُود، غَلاف

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1907ء، سفر نامۂ ہندوستان، حسن نظامی، 58 )
  2. ( 1922ء، گوشۂ عافیت، 163:1 )
  3. ( 1717ء، بحری، کلیات، 147 )
  4. ( 1938ء، عملی نباتیات، 135 )