ٹیکسٹ کمیٹی

ویکی لغت سے

ٹیکْسْٹ کَمیٹی {ٹیکْسٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹی} (انگریزی)

انگریزی زبان سے ماخوذ اسما ٹیکسٹ اور کمیٹی پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1958ء میں "شاد کی کہانی شاد کی زبانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


ٹَیکْسْٹ کَمیٹی {ٹَیکْسْٹ + کَمے + ٹی}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: ٹیکْسْٹ کَمیٹیاں {ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹِیاں}

جمع استثنائی: ٹیکْسْٹ کَمیٹی {ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹی}

جمع غیر ندائی: ٹیکْسْٹ کَمیٹیوں {ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + کَمے (ی لین) + ٹِیوں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. { تدریس }وہ کمیٹی جو مختلف درجات کے طلبہ و طالبات کے لیے نصاب مقرر کرے۔

"سید صاحب گیارہ برس تک بہار ٹیکسٹ کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔"، [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1958ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، 69 )