موسیٰ
Appearance
مزید دیکھیے: تورات اور عصائے موسیٰ
اردو
[ترمیم]اشتقاقیات
[ترمیم]عربی زبان میں عبرانی زبان سے معرب ہوا ہے۔ عبرانی میں غالباً یہ اسم مَشَا (מָשָׁה ) سے مشتق ہوا ہے یعنی پانی سے نکالا ہوا یا پانی سے نکالا گیا۔ اردو زبان میں پہلی بار 1564ء میں استعمال ہوا۔
اسم
[ترمیم]موسیٰ مذکر
- ایک جلیل القدر نبی اور صاحب شریعت رسول جو فرعون مصر کے زمانے میں عمران بن قہات بن لاوی بن یعقوب کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ اُس زمانے میں فرعون کے حکم پر بنی اسرائیل کی اولاد نرینہ قتل کی جارہی تھی لیکن حضرت موسیٰ کو اُن کی والدہ نے ایک صندوق میں بند کر دریائے نیل میں بہا دیا۔ وہ صندوق آسیہ کی خادماؤں نے دریائے نیل سے نکال لیا اور آپ کو آسیہ کے سپرد کردیا۔ اِس طرح حضرت موسیٰ نے فرعون کے محل میں پرورش پائی۔ اسی سال کی عمر میں نبوت سے سرفراز ہوئے اور چالیس سال تک اپنی امت کی رہبری کرتے رہے۔ یہود حضرت موسیٰ کی امت ہیں۔آپ پر آسمانی کتاب تورات نازل ہوئی تھی۔
مترادفات
[ترمیم]انگریزی
[ترمیم]- Moses