ویکی لغت:منتظمین/رائے شماری/عثمان خان شاہ

ویکی لغت سے

اردو ویکشنری ایک تعلیمی اور اہم منصوبہ ہے مگر اس وقت اس منصوبے میں کہیں مہینوں سے کوئی متحرک منتظم نہیں ہے۔ مجھے وکی لغت کا علم ہے اور میں یہاں بطور منتظم خدمات سرانجام دینا چاہتا ہوں لہذا میں اپنا نام منتظمی کے لئے پیش کرتا ہوں ۔برائے کرم اپنی رائے سے نوازئے۔ --عثمان خان شاہ (talk) 17:44, 4 فروری 2015 (UTC)

تائید کے لئے {{تائید}} کا اور تنقید کے لئے {{تنقید}} کا استمال کریں اور آخر میں دستخط نہ بھولئے۔

تائید (support)

تنقید (oppose)

  1. تنقید ذاتی بنا پر نہیں، پر موصوف ان معیارات پر فی‌الحال پورا نہیں اترتے--عرفان ارشد (talk) 04:47, 5 فروری 2015 (UTC)

بحث

عرفان ارشد صاحب ویکی لغت منتظم بننے کے معیارات وہ نہیں ہیں جو ویکیپیڈیا کے ہیں. ویکیپیڈیا ایک بڑا منصوبہ ہے اور وہاں منتظمین کی تعداد اچهی خاصی ہے اس لیے ویکیپیڈیا منتظمی کے معیارات بهی زیادہ اور سخت ہوتے ہیں پر ویکی لغت ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا اس وقت کوئی منتظم نہیں ہے اور یہاں کے تمام امور سنبهالنے کے لئے منتظم کی ضرورت ہے. --عثمان خان شاہ (talk) 09:51, 5 فروری 2015 (UTC)
آپ کو چائیے تھا کہ پہلے کچھ کام کرتے اس پر تا کہ اس کی بنیاد پر زیادہ مناسب رائے دی جا سکتی، کیونکہ آپ کی اردو میں کچھ غلطیاں (شاید آپ کی مادری زبان اردو نہیں، مادری زبان اردو نا ہونا کوئی عیب کی بات نہیں، نا ہی میں اسے بطور دلیل پیش کر رہا ہوں) جس وجہ سے آپ بعض دفعہ تذکیر و تانیث میں غلطیاں کر جاتے ہیں، بے شک اس منصوبے پر کام کی ضرورت ہے، اور منتظم کی بھی، مگر آپ نے سفر نامہ کا کام بھی شروع کیا ہوا ہے، اردو ویکی پر بھی کام کرتے ہیں، کیا آپ ویکی سفر نامہ (انکو بیٹر پر) اور یہاں پر ایک ساتھ کام کر پائیں گے؟ اور ہاں آپ الفاظ کا ذخیرہ کہاں سے لیں گے؟ آپ کے پاس اردو کی تین، چار بنیادی، مستند لغات کا ہونا لازم ہے اور قواعد (گرائمر) کی کتب بھی۔ کیونکہ کے دوسری ویب سائٹ سے مواد کاپی پیسٹ کرنا قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اور اگر وہاں کوئی غلطی ہوئی تو وہ یہاں بھی در آئے گی۔ اس کام کے لیے اچھا خاصا لسانیات کا ذوق ہونا چائیے ورنہ آپ تین چار ہی الفاظ شامل کریں گے اور اسے بکواس کام سمجھ کر چھوڑ دیں گے۔ آپ یہاں پر چند دن کچھ الفاظ شامل کریں، سانچے منتقل کریں، تا کہ آپ کا کام دیکھ کر آپ کی تائید کر کے جلد از جلد آپ کو منتظم بنایا جا سکے۔ میں چائتا ہوں کہ کوئی اور بھی ساتھ میں منتظمی کے لیے اپنا نام پیش کرے تا کہ دو بندے مل کر کریں، کیوں کہ اکیلے عثمان بھائی سانچے، ماڈیول، زمرے، بین الویکی ربط، معاونتی صفحات، اور لغت سازی نہیں کر سکتے۔ آپ اردو ویکی لغت کا فیس بک صفحہ بنا کر روز ایک دو الفاظ ربط کے ساتھ وہاں پیش کریں، تا کہ مزید لوگ بھی ادھر کا رخ کریں، کیوں کہ ایک ، ایک اور دو گیارہ ہوتے ہیں. ۔--Obaid Raza (talk) 10:08, 5 فروری 2015 (UTC)
آپ کے رائے کی قدر کرتے ہیں ، ویکیمیڈیا نے یہ منصوبہ بنا تو لیا پر اس کو سنوارنا میرا اور آپ کا کام ہے.اس وقت وکی لغت پر بہت ضروری چیزیں ہیں جن کا درست کرنا لازم ہے اور وہ اختیارات صرف منتظمین کے پاس ہوتے ہیں.ان سب چیزوں کو درست کرنے کے لئے میں میڈیا ویکی پر منتظمی کے لئے درخواست دے چکا ہوں انہوں کہا کے اردو لغت میں نامزدگی کرائے اور پهر سات دن کے بعد آپ کو یا تو منتظم بنالیا جائے گا اور یا نہیں.تو اب رائے شماری کے چند دن باقی . اور بات ویکی سفرنامہ کی رہی تو اس منصوبہ کو approve ہونے میں مہینوں لگے گے یا شاید سال.لہذا وہ بهی کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بهی.اور دوسری بات یہ کہ آپ نے مستند لغت کی بات کی تو میں پہلے سے ہی یہ سارے کتب خرید چکا ہوں لغت بهی اور قواعد بهی--عثمان خان شاہ (talk) 10:28, 5 فروری 2015 (UTC)
عبید رضا صاحب نے پہلے ہی اوپر ایک وجہ بیان کردی ہے- خیر منتظمی کے معیارات میں ہے کہ اردو پر مکمل عبور ہونا چاہیے، آپ اردو تحریر میں کچھ غلطیاں کرجاتے ہیں- اور میری تنقید کی دوسری وجہ آپ کا ویکی سفر اور میٹا ویکی پر بچگانہ رویہ ہے، کسی منتظم میں یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے- آپکو ویکی کے اصول و ضوابط کا ابھی صحیح سے علم بھی نہیں- عبید رضا صاحب کی بات دہراتے ہوئے کہ پہلے کچھ عرصہ آپ ایک صارف کی حیثیت سے یہاں (وکشنری) پر الفاظ شامل کریں جن کے لیے آپکو منتظمی کے اختیارات کی بھی ضرورت نہیں---عرفان ارشد (talk) 11:54, 5 فروری 2015 (UTC)
منتخب لفظ صفحہ اول پر
"مسکن لفظ عربی زبان کے سکن سے نکلا ہے جس کا مطلب رہنا ہے۔"
عربی لفظ سکن اسم اور فعل دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے مذکورہ بالا جملہ درست نہیں۔
اردو معانی: گھر، کسی جاندار کا رہائش
شاید ویکیپیڈیا:قواعد تحریر صحیح سے یاد نہیں ہوئے۔ --طہ طاہر (talk) 11:58, 5 فروری 2015 (UTC)
طہ طاہر صاحب میرے علم میں ہے یہ بات کہ عربی لفظ سکن فعل اور اسم دونوں ہیں،میں 9 سال سے ریاض میں رہ رہاہوں اور عربی زبان کا علم رکھتا ہوں، اور سانچہ منتخب لفظ میں میں نے اسم کا استعمال مسکن کے لئے کیا،سکن کے لئے نہیں۔مسکن صرف اسم (common noun)ہے ,فعل نہیں۔--عثمان خان شاہ (talk) 02:29, 6 فروری 2015 (UTC)
عثمان بھائی، آپ کو وضاحت کے مطابق بھی جملہ غلط ہے کیونکہ رہنا اسم نہیں فعل ہے اور مسکن کا معنی بھی نہیں۔ ویسے میں بھی سعودی عرب میں اٹھارہ سال رہ چکا ہوں۔ میں عربی جانتا ہوں لیکن کونکہ یہ میری زبان نہیں اس لیے عربی زبان کا علم کا دعوی نہیں کرتا۔ --طہ طاہر (talk) 06:39, 6 فروری 2015 (UTC)
عثمان بھائی آپ تھوڑا سا صبر لیں، اردو وکشنری اردو کے تمام منصوبوں میں سب سےزیادہ حساس ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اس میں چند ہی الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ آپ صرف ویکی سفر پر کام کریں، وکشنری اگر تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو کوئی بات نہیں۔ یا پہلے آپ تھوڑا کام کر لیں بعد میں ہم خود آپ کو منتظم کے لیے نامزد کر دیں گے۔ آپ سے بھی درخواست ہے کہ نامزدگی پیش کرنے سے پہلے سب لوگوں سے صلاح مشورہ کر لیا کریں۔ یقین کریں کسی منصوبے میں منتظمی کوئی اتنا بڑا اعزاز نہیں کہ اس کے لیے خود دخواست دی جائے۔ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اتنی بڑی ذمہ داری کہ ہم بہت سے تجربہ کار لوگوں کو منتظم بنانا چاہ رہے ہیں مگر وہ بھاگ رہے ہیں۔ میں پھر کہوں گا کہ آپ اپنی توجہ فی الحال ایک منصوبے پر رکھیں۔امین اکبر (talk) 15:20, 6 فروری 2015 (UTC)

ٹهیک ہے آپ سب احباب سینئر ہیں اور قابل عزت.لہذا آپ سب کی رائے کو تسلیم کرتے ہوئے کچھ عرصے تک بطور عام صارف کام کروں گا. جب بهی کسی منصوبے میں اس ناچیز کی ضرورت ہوگی تو یہ ناچیز ہر وقت پیشِ خدمت رہے گا.سب نے رائے سے نوازا اس کے لئے شکر گزار ہوں--عثمان خان شاہ (talk) 21:22, 6 فروری 2015 (UTC)