کورا
Appearance
اردو
[ترمیم]اسم- اسم صفت ذاتی
مذکر- (مونث) کوری [کو (واؤ مجہول) + ری]
واحد- واحد غیر ندائی: کورے [کو (واؤ مجہول) + رے] - (جمع) کورے [کو (واؤ مجہول) + رے]
مترادفات- اچھوت، خالص، سادہ، کہر
متضادات-
اشتقاقیات
[ترمیم]سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ اَبُرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
تلفظ
[ترمیم]- ک و ر ا
- کو (واؤ مجہول) + را
- کورا
معانی
[ترمیم]- مٹی کا برتن جس میں پانی نہ ڈالا گیا ہو، غیرمستعملہ، آوے سے نکلا ہوا۔
- بلادُھلا (سوتی کپڑا)
- [ کاغذ ] بغیر لکھا ہوا، صاف، سادہ۔
- صاف (انکار کے لیے) کھرا، قطعی۔
- "انہوں نے بھی کورا جواب دے کر رخصت کر دیا" ( ١٩٨٧ء، صحیفہ، جولائی/ ستمبر، ٣۔ )
- بے بہرہ، خالی
- "یہ ایسے نوجوانوں کا ٹولہ تھا جو اسلامی علوم میں کورے تھے" ( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٦٩٩ )
- صاف، شفاف، بے داغ، جس پر میل یا دھبا نہ ہو، کھلا ہوا( عموماً آسمان کے لیے)
- نرا، خالی، محض
- "کوئی زبان کوری نقالی سے نہیں آتی" ( ١٩٤١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٩٤ )
- نااہل، بے صلاحیت
- ناتجربہ کار، اناڑی
- بن بیاہا، کنوارا، کنواری، اچھوتی
- پورا، مکمل
- بے کیف، بے مزا
- خشک، سوکھا
- بے مروّت، بے حیا، بدلحاظ (جامع اللغات)
- اچھوتا، پاک صاف
- جس پر کسی قسم کا عمل نہ کیا گیا ہو، بحالت اصلی
مرکبات
[ترمیم]- کورا استرا
- کورا برتن
- کورا پن
- کورا پنڈا
- کورا تہ درز
- کورا جواب
- کورا سر
- کورا سلما
- کورا صفحہ
- کورا کاغذ
- کورا کپڑا
- کورا گھڑا
روزمرہ جات
[ترمیم]- کورا بچنا
- کورا جانا
- کورا رکھنا
- کورا رہ جانا
- کورا استرے سے سر منڈانا
- کورا استرے سے سر مونڈنا
- کورا نکل جانا
ضرب الامثال
[ترمیم]
ماخوذ اصطلاحات
[ترمیم]اقوال
[ترمیم]مزید دیکھیں
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ادبی حوالہ جات
[ترمیم]نثری حوالہ جات
[ترمیم]
شعری حوالہ جات
[ترمیم]- شیخ جی چھو تو یہاں چڑہے نہ گھولا کیجے - آب نیساں میں لے کر کورا سکورا تعویذ
- یہ سارا جان اجان پناں - ہور روار کورا کہات کہاں - بھیس لیا ہے وہ اک جناں
فقرات
[ترمیم]تراجم
[ترمیم]رومن
[ترمیم]انگریزی
[ترمیم]Only .1
New .2
Fresh .3
Curte .4
Curt .5
Bland .6
Untouched .7
Unused .8
Unhandled .9
Uneducated .10
Unlettered .11