مندرجات کا رخ کریں

ٹھنڈا

ویکی لغت سے

ٹھَنْڈا {ٹھَن + ڈا} (سنسکرت)

ستبدھ، ٹھَنْڈ، ٹھَنْڈا

سنسکرت سے ماخوذ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل لفظ ٹھنڈ کے ساتھ ا بطور لاحقہ تذکیر و توصیف لگانے سے ٹھنڈا بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے 1845ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: ٹھَنْڈی {ٹھَن + ڈی}

واحد غیر ندائی: ٹھَنْڈے {ٹھَن + ڈے}

جمع: ٹھَنْڈے {ٹھَن + ڈے}

جمع غیر ندائی: ٹھَنْڈوں {ٹھَن + ڈوں (واؤ مجہول)}

معانی

[ترمیم]

1. سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہو۔

"گھروں کے دروازے بند ہو چکے تھے الاؤ بھی ٹھنڈے ہو گئے تھے۔"، [1]

2. { مجازا } بے حِس، جذبات سے عاری، سرد مہر۔

"آپ مسلمانوں کو اس قدر ٹھنڈا نہ سمجھیں۔"، [2]

3. نامرد؛ ہیجڑا؛ سست، کاہل؛ متحمل، بردبار؛ بے نفس، جسے غصہ نہ آئے، رحم دل۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

4. { خاصیتا } گرمی دور کرنے والا، فرحت دینے والا، سکون بخش۔

؎ گرے جو اشک مژگاں سے مرے تن سے لگا لے تو

کہ خس کا عطر ہوتا ہے سنا رشک قمر ٹھنڈا، [3]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

cold, cool, chill, bleak; frozen; iced, cooled; refreshed; cold-hearted, insensible; dead; pacified, appeased, soothed, allayed, extinguished, set at rest; still, quiet, calm, tranquil; mild, placid, gentle; impotent, lacking virility; dull, inactive (as a market); free from weeds (as a soil)

مترادفات

[ترمیم]

خُنَک، بَرْف، بارِد، خاموش، سُسْت،

مرکبات

[ترمیم]

ٹھَنْڈے دِل سے، ٹھَنْڈا بَخْت، ٹھَنْڈا بَرْف، ٹھَنْڈا پالا، ٹھَنْڈا ٹھَنْڈا، ٹھَنْڈا سانْس، ٹھَنْڈا سَمَنْدَر، ٹھَنْڈا سِیلا، ٹھَنْڈا لوہا، ٹھَنْڈا مَٹّی، ٹھَنْڈا مِزاج، ٹھَنْڈا مَکان، ٹھَنْڈا مَوسَم، ٹھَنْڈے پیٹوں، ٹھَنْڈے جی سے

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ( 1923ء، گوشۂ عافیت، 169:1 )
  2. ( 1937ء، اشارات، 22 )
  3. ( 1845ء، کلیات ظفر، 24:1 )

مزید دیکھیں

[ترمیم]