مندرجات کا رخ کریں

راجع

ویکی لغت سے
مزید دیکھیے: ارجاع، رجوع، راجعی، اور راجعیہ

اردو

[ترمیم]

اشتقاقیات

[ترمیم]

راجع عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ر، ج، ع سے مشتق ہوا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1840ء میں استعمال ہوا۔

اسم

[ترمیم]

راجع مذکر

  • کسی جانب لوٹنے یا مڑنے والا ، پھرنے والا ، رجوع کرنے والا۔
  • قواعد میں معنی ہیں: وہ ضمیر جو کسی اسم کی طرف اشارہ کرے یا اس کو ظاہر کرے ۔
  • ضمیر کا پھرانا۔
  • منطق کی ایک اصطلاح کہ جس میں جس حد سے اضافت (دو چیزوں کی باہمی نسبت) جاری ہو راجع کہتے ہیں۔
  • وہ عورت جو خاوند کے مرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس آ جائے ۔
  • وہ اُونٹنی جو حاملہ معلوم ہو لیکن حاملہ نہ ہو۔
  • (تار گھر) خبر بھیجنے کا ایک آلہ جو تار گھروں میں استعمال ہوتا ہے ، یہ آلہ کسی پکّی اور خشک لکڑی کے ایک چوکور تختہ پر نصب کیا جاتا تھا جو چھ انچ مُرَبَّع اورایک انچ موٹا ہوتا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]