عشق

ویکی لغت سے

اردو[ترمیم]

عِشْق {عِشْق} (عربی)

ع ش ق، عِشْق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مذکر)

جمع غیر ندائی: عِشْقوں {عِش + قوں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. شدید جذبۂ محبت، گہری چاہت، محبت، پریم، پیار۔

؎ ناز برداری کوئی آساں نہیں

میں نے ناحق عشق کا دعویٰ کیا، [1]

2. { تصوف } حُبِ مفرط اور کشش معشوق اور حب معشوق اور مرتبۂ وحدت کو کہتے ہیں اس کے پانچ درجے ہیں : درجہ اول فقدانِ دل یعنی دل کا گم کرنا، درجۂ دوم تاسف کہ جس میں عاشق بیدل بغیر معشوق کے ہر وقت اپنی زندگی سے متاسف ہوتا ہے، درجۂ سوم وجد اس کی وجہ سے عاشق کو اپنی جگہ اور کسی وقت آرام اور قرار نصیب ہی نہیں ہوتا، درجہ چہارم بے صبری، درجہ پنجم صیانت، عاشق اس درجے میں پہنچ کر دیوانہ ہو جاتا ہے، بجز معشوق کے اور کسی کی یاد نہیں ہوتی، عشقِ حقیقی۔

(مصباح التعرف، 176)

3. { طب } ایک طرح کا جنون و سودا جو صورت آدمی کو دیکھنے سے پیدا ہو جاتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)

4. شوق، آرزو۔

؎ ہوا جو عشقِ ثنائے ابوتراب مجھے

خدا نے کر دیا ذرے سے آفتاب مجھے، [2]

5. عادت، لت، دھت، ٹھرک۔

(فرہنگ آصفیہ)

6. سلام، آدابِ عرض۔

؎ یاں غش ہیں شوقِ طوف میں یارانِ کعبہ کو

اے نامہ بر تو کہیو یہ پیغام اور عشق، [3]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

Love, excessive love, passion (for)

مترادفات[ترمیم]

مَحَبَّت، حُب، اُلْفَت، پَریم، دھُن، پِیار، جُنُون، رُومان، سُہاگ، شَغَف، خَبْط، پِرِیت، چاہَت، سَودا، شیفْتَگی، تَعَشُّق،

مرکبات[ترمیم]

عِشْقِ اِلٰہی، عِشْق باز، عِشْقِ حَقِیقی، عِشْقِ رَسُولۖ، عِشْقِ مَجازی، عِشْقِ اَزَلی، عِشْقَ اللہ، عِشْق پَرْوَر، عِشْق پیچاں، عِشْقِ صَادِق

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1983ء، حصار انا، 119 )
  2. ( 1874ء، انیس، مراثی، 95:4 )
  3. ( 1818ء، انشاء، کلیات، 74 )

مزید دیکھیں[ترمیم]

فارسی[ترمیم]

اسم[ترمیم]

عشق

  1. عشق