چور کے گھر مور

ویکی لغت سے
ابجد
زیرتلاش ابجد تا ے تمام صفحات
آ ا ب پ ت ٹ ث ج چ
ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ
س ش ص ض ط ظ ع غ ف
ق ک گ ل م ن و ہ ی ے
زیرتلاش ابجد کے تحت صفحات
آ ا ب پ ت ٹ ث ج چ
ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ
س ش ص ض ط ظ ع غ ف
ق ک گ ل م ن و ہ ی ے

ضرب المثل[ترمیم]

چور کے گھر مور

چور کو مور پڑنا​

چور کو پڑ گئے مور​

مَعانی[ترمیم]

  1. یعنی خود چور کے گھر چوری ہو گئی۔ یہ کہاوت اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی شخص بےایمان کے ساتھ بے ایمانی کرے یا کسی ٹھگ کو کوئی شخص ٹھگ لے۔مور ایک ایسا پرندہ ہے جو چھوٹے موٹے سانپ کھا جاتا ہے۔ [1]

پس منظر[ترمیم]

کہتے ہیں ایک چور نے ایک قیمتی ہار چوری کیا اور گھر میں لا کر ایک طرف ڈال دیا۔ گھر میں مور تھا۔ مور نے ہار کو سانپ سمجھ کر نگل لیا۔ چور نے یہ معاملہ دیکھا تو بولا، "بہت خوب! چور کے گھر مور۔" اس کہاوت کو یوں بھی بولتے ہیں، "چور کو مور پڑ گئے۔" [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. 1.0 1.1 ہمدرد نونہال ۱۹۹۰​, کہاوتوں کی کہانیاں - رؤف پاریکھ​