حفاظت
Appearance
حِفاظَت {حِفاظَت} (عربی)
ح ف ظ، حِفاظَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1803ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع: حِفاظَتیں {حِفا + ظَتیں (یائے مجہول)}
جمع غیر ندائی: حِفاظَتوں {حِفا + ظَتوں (واؤ مجہول)}
معانی
[ترمیم]1. اپنا بچاؤ، سلامتی، پاسبانی، نگرانی، محافظت۔
"جنسی توازن کی حفاظت ایک حفاظتی جز (Safety Factor) کرتا ہے۔"، [1]
2. یاد، حفظ۔
(جامع اللغات، پلیٹس)
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]guarding, keeping, preservation, care, custody, guardianship, charge, protection; security, safety; memory
مترادفات
[ترمیم]اِعْتِصام، سِیاسَت، سِپَر، رِعایَت، فَلاح، اِحْفاظ، سَلامَت، پَہْرا، مُحافَظَت، اَمان، رَکھْوالی، بَچَت، دِفاع، بَچاؤ، تَحَفُّظ، سَلامَتی، ضَبْط، اِحْراز، بَچاو، اِحْتِیاط، ڈِفَنْس،
مرکبات
[ترمیم]حِفاظَت سے
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ( 1971ء، جینیات، 552 )